نوازشریف سروسز ہسپتال سے ڈسچارج

0
199

(نیوز لینز پاکستان) سابق وزیراعظم نوازشریف کو 16 روز بعد لاہور کے سروسز ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا، انہیں شریف میڈیکل سٹی منتقل کئے جانے کا امکان ہے۔ دوسری جانب مریم نواز کو روبکار جاری ہونے پر رہا کر دیا گیا۔

نواز شریف کی سروسز ہسپتال سے منتقلی کے موقع پر لیگی کارکن بھی ہسپتال کے باہر موجود تھے، نوازشریف ہسپتال کی عمارت سے نکل کر خود چل کر باہر آئے اور ایمبولینس میں بیٹھے۔ نوازشریف کو دیکھتے ہی لیگی کارکنان نے پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں اور ان کے حق میں نعرے بازی کرتے رہے۔

نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز کی احتساب عدالت سے رہائی کی روبکار جاری ہونے کے بعد ضمانت پر رہا کر دیا گیا، انہیں چودھری شوگر ملز کیس میں ضمانتی مچلکوں کے عوض ضمانت ملی تھی۔  

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here