رابی پیرزادہ کی ویڈیوز اور تصاویر کیسے وائرل ہوئیں؟ گلوکارہ نے بتا

0
191

(نیوز لینز پاکستان) اپنی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد شوبز سے کنارہ کشی کا اعلان کرنے والی گلوکارہ رابی پیرزادہ نے دعویٰ کیا ہے کہ اس سازش کے پیچھے طاقت ور لوگوں کا گروہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق رابی پیرزادہ نے دعویٰ کیا ہے کہ انھیں انہیں فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) سے معلوم ہوا کہ اس سب کے پیچھے طاقت ور لوگوں کا گروہ ہے۔

کوئی بھی چیز اس طرح وائرل نہیں ہوتی، وہ اسے وائرل کرنے کے لیے پیسے دے رہے ہیں۔ انڈپینڈنٹ اردو سے ٹیلی فونک گفتگو میں رابی پیرزادہ نے دعویٰ کیا کہ یہ سب ان کیخلاف سوچی سمجھی سازش ہے کیونکہ کشمیر میں جاری بھارتی فوج کی جارحیت کے خلاف آواز بلند کی تھی۔ غیر ملکی نشریاتی ادارے سے گفتگو میں رابی پیرزادہ نے کہا کہ سب اس بات کو نظر انداز کر رہے ہیں کہ ان کے خلاف یہ مہم بہت پہلے شروع ہو گئی تھی جب ایک جھوٹی خبر پھیلائی گئی کہ ایف بی آر نے مجھے نوٹس بھیجا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ایف بی آر نے انہیں کوئی نوٹس نہیں بھیجا تھا مگر یہ خبر سب نیوز چینلز پر چلی، اس کے بعد میں لندن ہیتھرو سے سفر کر رہی تھی کہ وہاں موجود ائیرپورٹ نتظامیہ نے بغیر کسی وجہ کے چار گھنٹے تک میری تلاشی لی اور کہا کہ میرے پاس بارودی مواد ہے۔

رابی نے کہا کہ اس کے بعد انھیں وائلڈ لائف پر چالان بھیجا جاتا ہے۔ ان سب واقعات کے بعد جب انہوں نے ایک ٹویٹر پوسٹ کے لیے خود کش جیکٹ پہنی تو سازش کرنے والے گروہ نے انہیں پوری دنیا میں دہشت گرد مشہور کر دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ سازش کرنے والوں کو جب اندازہ ہوگیا کہ وہ ان کے خلاف کامیاب نہیں ہو سکے تو انہوں نے تصاویر اور ویڈیوز وائرل کرنے کی غلیظ حرکت کی۔ سازشی گروہ نے کسی طرح ان کا موبائل ڈیٹا ہیک کیا؟ یہ میں نہیں جانتی۔ گلوکارہ رابی پرزادہ نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کی ویڈیو کو وائرل کرنے کے لیے چھ مختلف ممالک میں پیسے دئیے گئے، جن میں سے صرف دبئی میں انہوں نے 13 ہزار درہم دئیے۔

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here