صدر لبرلینڈ کا ٹرین حادثے میں جاں بحق مسافروں کے اہلخانہ سے گہرے دُکھ اور رنج کا اظہار

0
785

صدر لبرلینڈ کا ٹرین حادثے میں جاں بحق مسافروں کے اہلخانہ سے گہرے دُکھ اور رنج کا اظہار
دکھ کی اس گھڑی میں پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں ، زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعاگو ہیں ۔ فیصل بٹ
لاہور (رانا علی زوہیب )کراچی سے راولپنڈی جاتے ہوئے تیزگام ایکسپریس کی بوگیوں میں لگنے والی آگ سے جاں بحق ہونے والے مسافروں کے اہلخانہ سے گہرے دُکھ کا اظہار کرتے ہوئے صدر لبرلینڈ وٹ جڈلیکا کا کہنا تھا کہ دُکھ کی اس گھڑی میں پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں ۔ قونصل جنرل پاکستان فیصل بٹ کا کہنا تھا کہ حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے اہلخانہ کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔ مشکل کی اس گھڑی میں اہلخانہ کو صبر سے کام لینا ہوگا۔ جاں بحق ہونے والے مسافروں کے درجات کی بلندی کے لیے دعاگو ہیں۔ انکا کہنا تھا کہ زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعاگو ہیں اور زخمیوں کو بہتر سے بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لیے حکومت وقت کی کوششوں کو سراہتے ہیں۔ انکا کہنا تھا کہ پاک فوج اور ریسکیو اہلکاروں کی بروقت امدادی کاروائی قابل تحسین ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here