وزیر اعلیٰ پنجاب اور عمران خان ہوش کے ناخن لیں، ہڑتال کے دائرہ کار کو آگے نہ بڑھنے دیں ، گرینڈ ہیلتھ الائنس

0
667

وزیر اعلیٰ پنجاب اور عمران خان ہوش کے ناخن لیں، ہڑتال کے دائرہ کار کو آگے نہ بڑھنے دیں ، گرینڈ ہیلتھ الائنس
لاہور (رانا علی زوہیب ) گرینڈ ہیلتھ الائنس کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی پنجاب نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آؤٹ ڈور بندکرنے کے بعد اب ان ڈور بند کرنے کے فیصلے سے حکومت وقت کو آگاہ کردیا گیاہے ، پروفیسرز ابھی تک ان ڈور میں موجود ہیں ۔ انکا کہنا تھا کہ وزیر صحت نے معاملات خراب کرنے میں کوئی کسرنہیں چھوڑی، آئندہ سلیکٹڈ وزیر جس ہسپتال میں آئے گی وہاں بھر پور احتجاج کیا جائے گا۔
جوائنٹ ایکشن کمیٹی پنجاب کا کہنا تھا کہ امید کرتے ہیں وزیر اعلیٰ پنجاب اور عمران خان ہوش کے ناخن لیں گے اور افہام و تفہیم سے مسائل حل کریں گے اور ہڑتال کے دائرہ کار کو آگے نہیں بڑھنے دیں گے ۔
کمیٹی کی جانب سے تمام الائنس ممبران کو ایمرجنسی اور متعلقہ شعبوں میں خدمات جاری رکھنے کا حکم دیا گیا ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here