آزادی مارچ میں شرکت: ن لیگ کا باضابطہ اعلان آج متوقع

0
142

(نیوز لینز پاکستان) پارٹی کے مرکزی صدر شہباز شریف کی زیر صدارت مشاورتی کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا جس میں دیگر اعلیٰ قیادت بھی شرکت کرے گی۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں آزادی مارچ  اور سابق وزیراعظم نواز شریف کے حالیہ کیسز سے متعلق بھی تبادلہ خیال ہوگا۔اطلاعات ہیں کہ شہباز شریف کی زیر قیادت بلائے گئے اجلاس میں آئندہ کا لائحہ عمل بھی تیار کیا جائے گا۔پارٹی کی ترجمان مریم اورنگزیب کے مطابق ن لیگ کی مرکزی قیادت کو دوپہر دو بجے مشاورت کے لیے لاہور بلایا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اجلاس کے بعد آزادی مارچ میں شرکت کی حکمت عملی کا اعلان کیا جائے گا۔خیال رہے کہ نواز شریف گزشتہ روز جمیت علمائے اسلام کے آزادی مارچ میں بھرپور شرکت کا اعلان کر چکے ہیں۔

ن لیگ کے تاحیات قائد نے احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر مختصر گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ انہوں نے پارٹی صدر شہباز شریف کو ایک خط میں سب کچھ لکھ کر بتا دیا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here