فضل الرحمان کی کتنی مدد کر سکتے ہیں، مشاورتی اجلاس بلایا ہے: بلاول بھٹو

0
204

 (نیوز لینز پاکستان) بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ فضل الرحمان کی کتنی مدد کر سکتے ہیں، مشاورت کیلئے پیپلزپارٹی نے اجلاس بلایا ہے، اپوزیشن کا ایک ہی مطالبہ ہے دھاندلی زدہ حکومت گھر جائے، معیشت برباد ہو چکی، پریشان حال بزنس کمیونٹی بھی آرمی چیف کے پاس پہنچ گئی۔

 چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا حکومت نے جتنے کارکن گرفتار کرنے ہیں کر لے، گزشتہ سال سے چلنے والا ڈرامہ سب کے سامنے ہے، آصف زرداری نے اپنے اصولوں اور نظریے پر سمجھوتہ نہیں کیا، ایک سال بعد بھی صرف ایک ہی ریفرنس دائر ہوسکا، ثبوت ہے نہ کوئی کیس، صرف ڈیڑھ ارب کا الزام ہے، حکومت کے پاس آصف زرداری کیخلاف کوئی ثبوت نہیں، آصف زرداری پہلے بھی بغیر قصور 11 سال جیل میں رہے۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا پیپلزپارٹی کو عوام کی خدمت سے روکا جا رہا ہے، جھوٹے الزام لگا کر ہم پر دباؤ ڈالا جا رہا ہے، نیب نے ایک سال سے زائد عرصہ میں ایک ریفرنس دائر کیا، تبدیلی سرکار عمران خان بے نقاب ہوگئے، ایک سال میں نوجوانوں کو بے روزگار کر دیا گیا، پیپلزپارٹی اپنی جدوجہد جاری رکھے گی، فضل الرحمان کے دھرنے کی حمایت کیلئے مشاورتی اجلاس بلایا ہے، ملک کےعوام مشکل میں ہیں، حکومت نے پارلیمان کو غیر موثر بنا دیا، جھوٹ اور منافقوں کی حکومت ہے۔

چیئرمین پیپلزپارٹی نے مزید کہا ہم پر بھی کارکنوں کا دباؤ ہے، عوام تنگ آچکے ہیں، پارلیمان فعال نہیں کریں گے تو ہم بھی سڑکوں پر ہوں گے، معاشی چیلنجز کا مقابلہ پیپلزپارٹی ہی کرسکتی ہے، اپوزیشن کے پاس سڑکوں پر نکلنے کے علاوہ کوئی راستہ نہیں، قانون کی بالادستی کی بات کرنیوالے نے بنا کسی جرم لوگوں کو جیل میں ڈالا، پیپلزپارٹی دباؤ کے باوجود اٹھارہویں ترمیم پر سمجھوتہ کیلئے تیار نہیں، عوام کی معاشی مشکلات کی بات کریں گے، کوئی طاقت نہیں روک سکتی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here