بزنس کمیونٹی کی وزیراعظم سے ملاقات، درپیش مسائل سے آگاہ کیا

0
221

(نیوز لینز پاکستان) وزیرِ اعظم عمران خان سے ملک کے مختلف ایوان صنعت و تجارت سے تعلق رکھنے والے وفد نے ملاقات کی، بزنس کمیونٹی نے درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔ عمران خان کا کہنا تھا کاروباری شخصیات پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی جا رہی ہے، تحفظات دور کرنے کے لئے لائحہ عمل تیار کر لیا۔

وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کرنے والوں میں مختلف چیمبرز کے سابق و موجودہ صدور شامل تھے، مشیر خزانہ ڈاکٹر عبد الحفیظ شیخ، مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد، موجود چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ زبیر گیلانی و دیگر سینئر افسران بھی ملاقات میں موجود تھے۔ وفد نے برآمدات کو بڑھانے کے حوالے سے وزیر اعظم کو مختلف تجاویز پیش کیں اور وزیرِ اعظم کی تاجر برادری سے مسلسل ملاقاتوں کو سراہا۔

بزنس کمیونٹی کے وفد نے وزیرِ اعظم عمران خان کی اقوام متحدہ کی مدلل تقریر کو سراہا اور کشمیر کا مقدمہ بھرپور طریقے سے پیش کرنے پر عمران خان کو خراج تحسین پیش کیا۔ ادھر وزیراعظم عمران خان سے مصر کے تجارتی وفد نے ملاقات کی جس کے دوران معاشی اور تجارتی شعبہ میں تعاون بڑھانے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ عمران خان نے مصری وفد کو پاکستان میں سرمایہ کاری کے وسیع تر مواقع سے بھی آگاہ کیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here