کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے فنکار برادری کا مظفر آباد جانے کا اعلان

0
406

(نیوز لینز پاکستان) کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے کھلاڑی اور فنکار بھی پیش پیش، ہمایوں سعید، ساحر علی بگا اور سابق کرکٹر شاہد آفریدی نے مظفر آباد جانے کا اعلان کر دیا۔

کشمیریوں کی آواز بن کر سب مظفرآباد چلیں، شوبز ستارے اور کھلاڑی بھی نہتے مظلوموں کا ساتھ دینے کو تیار ہو گئے۔ اداکار ہمایوں سعید نے ٹوئٹر پر مظفرآباد جانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اس مشکل گھڑی میں وہ کشمیری بہن بھائیوں کےساتھ ہیں۔ اداکارہ مایا علی نے بھی وزیراعظم کے جلسے میں بھرپورشرکت کا اعلان کیا۔

ساحر علی بگا کا کہنا تھا کہ بھارتی مظالم کے خلاف اپنے وزیراعظم کا ساتھ دیں، انہوں نے کہا وہ بھی مظفر آباد جلسے میں شریک ہونگے۔

سابق کرکٹر شاہد آفریدی نے ٹوئیٹ کی کہ کشمیریوں کی آواز بننے کے لیے وزیراعظم کو جوائن کریں۔ بوم بوم بھی مظفرآباد جلسے میں شرکت کریں گے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here