عمران خان کو ہسپتال منتقل کرنے پر وفاقی وزیر کا اہم بیان۔
اسلام آباد :عمران خان کو ہسپتال منتقل کرنے پر وفاقی وزیر کا اہم بیان۔
عمران خان کو ہسپتال منتقل کیا جائے گا جہاں ان کی آنکھ کا علاج ہوگا اور وہ ہسپتال پنڈی یا اسلام آباد ہو سکتا ہے ۔
مسلم لیگی وزیر طارق فضل چودھری کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ “بانی پی ٹی آئی کو ہسپتال منتقل کیا جائے گا جہاں ان کا علاج ہوگا”۔ یاد رہے عمران خان کی آنکھ کا علاج چل رہا ہے اور اس کی غرض سے ان کو ایک انجکشن 25 جنوری کو لگا ہے اور اب دوسرا انجکشن 25 فروری کو لگے گا جس کے لیے ان کو ہسپتال بھیجا جائے گا۔
ہسپتال منتقلی کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ ” ان کو صرف انجکشن کی غرض سے کچھ گھنٹوں کے لیے بھیجا جائے گا تاکہ ان کو بہترین علاج کی سہولیات دی جا سکیں کیوں کہ یہ انجکشن ڈاکٹروں کی نگرانی میں ہی لگ سکتا ہے۔ اور اس کے بعد انھیں واپس جیل آنا پڑے گا۔ “




