تاجروں کی کال پر ملک بھر میں آج شٹر ڈائون ہڑتال، چھوٹے بڑے بازار بند

0
186

 (نیوز لینز پاکستان) کراچی میں تنظیم تاجران کی کال پر ٹیکسوں کے خلاف مکمل شٹر ڈائون ہڑتال جاری ہے، لاہور، پشاور اور کوئٹہ میں بھی کاروباری مراکز، دکانیں اور چھوٹے بڑے بازار بند ہیں۔ تاجروں‌ نے حکومتی پالیسیاں‌تبدیل کرنے کا مطالبہ کیا ہے، مطالبات کی عدم منظوری پر 31 اکتوبر کو اسلام آباد کی جانب مارچ کا الٹی میٹم بھی دیا گیا ہے.

کراچی کی طرح ملک بھر میں انکم ٹیکس، شناختی کارڈ کی شرط پر تاجروں نے ہڑتال کا اعلان کیا تھا جس پر آج صوبائی دارالحکومتوں سمیت چھوٹےبڑے شہروں میں ہڑتال ہے، انجمن تاجران پاکستان کے مطابق کراچی کی زیادہ تر مارکیٹیں بند رہیں گی، الیکٹرونکس ڈیلر ایسوسی ایشن اور آل صرافہ جیولرز ایسوسی نے بھی دکانیں بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

لاہور میں بھی تاجروں کی جانب سے دو روزہ ہڑتال کی جا رہی ہے، تاجروں نے شناختی کارڈ کی شرط اور ٹیکس نظام کے خلاف ہڑتال کی کال دے رکھی ہے۔ آل پاکستان انجمن تاجران اور پاکستان ٹریڈرز الائنس نے ہڑتال کا متفقہ فیصلہ کیا ہے۔ سیکرٹری جنرل آل پاکستان انجمن تاجران کا کہنا ہے کہ ہڑتال کامیاب ہو گی۔ حکومت اور ایف بی آر مشاورت سے مسائل حل نہیں کرنا چاہتے۔ فیصل آباد میں بھی کاروباری پہیہ جام ہے، شہر بھر کے کاروباری مراکز میں سرگرمیاں معطل ہیں۔

  پشاور اور کوئٹہ کے علاوہ جھنگ، میرپورخاص، پڈ عیدن، ٹانک، شجاع آباد، لیاقت پور اور صادق آباد سمیت دیگر شہروں میں بھی ہڑتال جاری ہے۔  

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here