News Lens Pakistan

پاکستان کرکٹ بورڈ نے سابق کپتان مصباح الحق کو ہیڈ کوچ بنانے کا فیصلہ کر لیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے مصباح الحق کو ہیڈ کوچ بنانے کا فیصلہ کر لیا، اس سے قبل انھیں 22 اگست سے 7 ستمبر تک لاہور کی نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں لگائے جانے والے پری سیزن ٹریننگ کیمپ کے لیے کمانڈنٹ بھی مقرر کیا گیا ہے۔

کرکٹ بورڈ مصباح کو چیف سلیکٹر کی ذمہ داریاں بھی دینے کا خواہشمند ہے تاہم سابق کپتان نے ہیڈ کوچ کے ساتھ چیف سلیکٹر بننے کی حامی نہیں بھری، پی سی بی نے چیف سلیکٹر کیلئے راشد لطیف کو دوسری آپشن کے طور پر رکھا ہے۔

Exit mobile version